ٹر انسپیر نسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے موجودہ حکمرانوں کوبے نقاب کر دیا،علی مدد جتک
کوئٹہ: پا کستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکر ٹری سید اقبال شاہ، سیکر ٹری اطلا عات سر دار سر بلند جو گیزئی نے کہا ہے کہ پا کستان کو ریا ست مدینہ بنا نے والے بتائیں کہ یہاں کر پشن چار گنا کیسے بڑ ھ گئی ملک کو کر پٹ،نا اہل،ما فیا کے سپر د کر دیا گیا ہے پیپلز پارٹی سمیت ما ضی کی حکومتوں کو کر پٹ کہنے والے ذرا ٹرانسپیر نسی انٹر نیشنل کی رپورٹ پڑھ لیں اور جواب دیں کہ حکمران کر پٹ ہیں یا نہیں۔ یہ بات انہوں نے یہاں جا ری کر دہ اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ آج بلو چستان سمیت ملک بھر میں کر پشن کا با زار گرم ہے نو کریاں ٹھیکے، ٹر انسفر پوسٹنگ سر ے عام فر خت ہو رہی ہیں کر پشن کی شرح کئی گنابڑ ھ گئی ہے ملک معا شی طورپر تبا ہی کے دہا نے پر کھڑا ہے ایسے میں حکومت صر ف اور صرف ما ضی کی حکومتوں پر تنقید کر کے اپنی کر تو توں پر پر دہ ڈالنے کی کو شش کر رہی تھی جسے ٹر انسپیر نسی انٹر نیشنل کی رپورٹ نے بے نقاب کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ ما ضی میں عمرا ن خان کہتے تھے جب حکمران کر پٹ ہو تے ہیں تو مہنگائی، بے روز گای بڑ ھتی ہے ملک اور معیشت تباہ ہو تے ہیں اور وا قعی یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ حکومت نا صرف کر پٹ بلکہ نا اہل بھی ہے اور عوام کو اب ا س سے چھٹکا را دلوا نا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو سلیکٹ کر نے والوں کو بھی آج معلوم ہو گیا ہو گا کہ انکی سلیکشن غلط تھی اور پیپلز پارٹی کا مو قف درست ثا بت ہو ا انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب عوام حکومت کے خا تمے کی نوید سنیں گے اور ایک بار پھر پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر عوام کی خدمت کرے گی۔