بلوچستان کے کئی اضلاع میں خون جماتی سردی

کوئٹہ :ملک بھر میں سردی کی لہر جاری ہے، کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی اضلاع میں آ ج کل خون جماتی سردی ہے۔ کوئٹہ میں پارہ منفی 8 ڈگری تک گر گیا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بھی شدید ٹھنڈ ہے۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سب سے کم درجہ حرارت استور میں منفی بارہ، کالام میں منفی نو جبکہ ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی پانچ ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے