طالبان نے کورونا ویکسینیشن مہم کی حمایت کا اعلان

کابل: افغان طالبان نے کورونا ویکسین مہم کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تمام ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں کہنا تھا کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کیلئے ہر قسم کی مدد اور سہولت فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کے کووکس پروگرام کے تحٹ افغانستان کو 112 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی کہا ہے کہ وہ 2022ء کے آخر تک افعانستان کی 20 فیصد آبادی کے لیے حفاظتی ٹیکے فراہم کریں گے۔

کوووکس پروگرام ویکسینیشن کی ایک عالمی سکیم ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف غریب اور متوسط آمدنی والے 91 ممالک میں اس سکیم کی مدد سے اس سال کے اختتام تک کم از کم 2 بلین ویکسین کی خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔ بھارت نے بھی کابل حکومت سے آسٹرا زینیکا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔

بھارتی حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں افغانستان کے لیے الگ کردی گئی ہیں۔ ایک افغان اہلکار کے مطابق ٹیکوں کی پہلی کھیپ فروری میں پہنچ جائے گی، حالانکہ کابل انتظامیہ نے اب تک نظم و نسق کے لیے لازمی پروٹوکول نہیں اپنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے