مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب آفس پشاور میں پیش

پشاور: ضیا الرحمان آمدن سے زائد اثاثہ جات اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔ قومی احتساب بیوور (نیب) ٹیم کی جانب سے ضیا الرحمان سے ایک گھنٹہ 30 منٹ تک پوچھ گچھ کی گئی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان نیب آفس پشاور میں پیش ہو گئے۔

ضیا الرحمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے جو سوالات پوچھے گئے ان کے جوابات دے دیے جبکہ نیب کو تمام ثبوت اور دستاویزات پیش کر دیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سرکاری ملازم ہوں کارروائی سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔

گزشتہ سال ضیاالرحمان کا تبادلہ کراچی ہوا تھا اور بعد میں سیاسی تنازعات کی وجہ سے سندھ حکومت نے ان کی خدمات وفاق کو واپس کر دی تھیں۔

مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان کا تعلق پرووینشل منیجمنٹ سروس خیبر پختونخوا سے ہے اور انہیں ڈپٹی کمشنر وسطی تعینات کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے