سعودی عرب میں زوردار دھماکا
ریاض: سعودی عرب کے دارالحکومت میں ایک زردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے تاہم فوری طور پر اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ دھماکے کی جگہ اور نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب العربیہ ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ریاض پر ایک میزائل داغا گیا ہے جسے دفاعی فضائی نظام نے ناکارہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے۔ہفتے کے روز بھی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی نے میڈیا کو بتایا تھا کہ یمن سے داغے گئے ایک میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں حوثی باغیوں اور سعودیہ عرب کی سربراہی میں قائم اتحادی افواج کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران یمن کے سرحدی علاقوں سے سعودی عرب پر کئی بار ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے ہیں۔