پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اورماڑہ میں 16ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا
کوئٹہ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اورماڑہ میں کھلے سمندر میں پھنسے16ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا، منگل کو پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کو اطلاع ملی کہ اورماڑہ میں مشرق کی جانب سفینہ کیف نامی ماہی گیر کشتی جو کہ کراچی سے مچھلی کے شکار کے لیے نکلی تھی کھلے سمندر میں انجن خراب ہو جانے کی وجہ سے بے یارو مددگار کھڑی ہے۔جس پر فاسٹ رسپانس بوٹ مدد کے لیے فوراََ روانہ ہوئی اور موقع پر پہنچ کر16 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا جبکہ کشی باحفاظت اورماڑہ ہاربر میں پہنچا دیا گیا۔