صائمہ محسن امریکہ میں پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر

واشنگٹن:غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صائمہ محسن کو ریاست مشی گن کے شہر ڈیٹرائٹ میں فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے اور وہ پہلی امریکن مسلم خاتون ہیں جو اگلے ماہ یہ منصب سنبھالیں گی۔
52 سالہ صائمہ محسن قائم مقام امریکن اٹارنی برائے ایسٹرن ڈسٹرکٹ کا منصب موجودہ عہدے دار میتھیو شنائیڈر کی مدت ختم ہونے پر 2 فروری کوسنبھالیں گی۔

پاکستانی امریکن صائمہ محسن کو امریکہ میں پہلی مسلم فیڈرل پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا۔

میتھیو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ صدارت چھوڑتے ہی استعفی دے دیا تھا اور وہ یکم فروری کو باضابطہ طور پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ جس کے بعد اٹارنی کی نشست صائمہ محسن سنبھالیں گی۔ وہ 2002 سے اٹارنی آفس میں کام کر رہی ہیں۔

صائمہ محسن نے اپنی تقرری کو عزت افزائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں قانون کی عملداری یقینی بنانے کے مشن کو ماضی کی طرح دیانتداری کے ساتھ جاری رکھیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے