حکومت کیلئے بھاری خسارے کا شکار بجلی تقسیم کار کمپنیاں درد سر بن گئیں
اسلام آباد: حکومت کیلئے بھاری خسارے کا شکار بجلی تقسیم کار کمپنیاں درد سر بن گئیں۔ حکومت نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کا پلان بنالیا۔
بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ حیسکو اور سیپکو سندھ حکومت کو دینے پر غور شروع کر دیا۔ پیسکو اور ٹیسکو خیبر پختونخوا حکومت کو دینے کا منصوبہ ہے۔ پاور ڈویژن کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لیکر جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
بجلی چوری، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات بڑا مسئلہ ہے، بلوں کی عدم ادائیگی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 38.69 فیصد پر پہنچ گئے، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 36.27 فیصد پر پہنچ چکے، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 28.82 فیصد پر پہنچ گئے، ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 16.19 فیصد ہیں۔