موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے : جام کمال خان

اوتھل : وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ موجودہ حکومت بلوچستان کی تعمیر وترقی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے 5 سالوں میں بلوچستان کا ایک بدلا ہوا جدید ترقی یافتہ صوبے کے روپ میں نظر آئے گا، ہمارا مشن بے روزگاری کا خاتمہ، صحت کی سہولیات فراہم کرنا تعلیم،فنی تعلیم اور کوالٹی ایجوکیشن کو فروغ دینا اور انفرااسٹرکچر کو جدید خطوط پر استور کرنا ہے۔ بلوچستان میرا حلقہ ہے،بلوچستان کو جلد امن کا گہوارہ بنائیں گے کیوں کہ بلوچستان کا امن بعض ملکوں کو راس نہیں آرہا ہے اور وہ بلوچستان میں بے امنی پھیلا کر ترقی، خوشحالی کو سبوتاڑ کرنا چاہتے ہیں۔لیکن ہمارے پاک فوج کے جوان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے مزموم مقاصد ناکام بنا دیں گے۔دس ارب روپے کی لاگت سے وندر ڈیم کا کام شروع کردیا ہے۔جس کی تکمیل سے لسبیلہ سر سبز و شاداب ہوگا اور زراعت کو فروغ حاصل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیلہ میں بیلہ بائی پاس کا سنگ بنیاد رکھنے،میڈیا اور مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔جام کمال خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے صرف لسبیلہ بلکہ بلوچستان کے ہر ضلع میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے جن میں شاہراہیں،اسپتالز، رابطہ سڑکیں،بائی پاسز، تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، یونیورسٹی کیمپس بنا کر اور بعض منصوبوں کا کام پائیہ تکمیل کو پہنچنے والا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں سنہرے دور کا آغاز ہوگا۔علاوہ ازیں جام کمال خان نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نصراللہ رونجھو کی رہائش گا جاکر ان کے والد اور بھائی کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی اور تعزیت کا اظہار کیا اس موقعے پر صوبائی وزیر داخلہ، میر ضیاء لانگو، صوبائی وزیر C&W عاف جان محمد حسنی،مشیر اقلیتی امور دھنیش کمار پلیانی، سابق صوبائی وزیر پرنس احمد علی بلوچ،سابق وائس چئیرمین قادر بخش جاموٹ،سردار غلام سرور چنہ کے علاوہ علاقہ معززین،افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے