کوئٹہ میں ساس کا بیٹے کے ساتھ مل کربہو پر تشدد،بہوکو گنجا کردیا

کوئٹہ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کی لیبر کالونی میں ساس کا بیٹے کے ساتھ مل کربہو پر تشدد،بہوکو گنجا کردیاپانی کے پائپ سے جسم پروار بھی کئے ہمسایوں کی شکایت پر پولیس نے ساس بیٹے اور بہو کے کزن کو گرفتار کرلیا۔مشرقی بائی پاس کے علاقے لیبر کالونی کا رہائشی فیض محمد جو اس وقت جیل میں ہے کی والدہ نے اپنی بہو لائبہ کو گھر سے باہر جانے سے نہ روکنے پر گزشتہ روز ااپنے چھوٹے بیٹے علی محمد کے ساتھ ملکر بہو (ر)کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گنجا کر دیا اورپانی کے پائپ سے جسم پروار بھی کئے جبکہ بہو کے کزن امیر محمد نے ساس کو تشددکر کے زخمی کر دیابہوخالق شہید تھانے پہنچ گئی پولیس نے رپورٹ درج کر کے ساس اسکے بیٹے علی محمد اور بہو کے کزن امیر محمد کو گرفتار کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے