محکمہ تعلقات عامہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا : بشری ٰ رند

کوئٹہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشری ٰ رند نے چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محکمہ تعلقات عامہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ محکمہ تعلقات عامہ کوجدید ٹیکنالوجی سے لیس اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیاجائے گا محکمہ میں میرٹ پر آفیسران کی ترقیاں اور تعیناتی، پروفیشنل ٹریننگ اور جدید آلات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے سے ہی محکمہ کی کارکردگی میں بہتری اور حکومتی تشہیر اچھے انداز میں ہو سکتی ہے۔انہوں نے محکمہ تعلقات عامہ میں جاری ملازمین کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ محکمہ کے جائز مطالبات قابل عمل ہیں ان پر سنجیدگی سے غور کر کے اقدامات اٹھائے جائیں گے تا کہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی اور اضطراب کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلقات عامہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے یہ حکومت کا اہم ترین محکمہ ہے جو حکومتی کارکردگی کو پرنٹ، الیکٹرونک اور سوشل میڈیا کے ذریعہ عوام الناس تک پہنچتا ہے لہذا حکومتی اقدامات اور کارکردگی کو اجاگر کرنے اور عوام کا حکومت کے بارے میں رائے عامہ قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ تعلقات عامہ پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تا کہ انکے مسائل حل ہو اور حکومتی تشہیر بہتر طریقہ سے ہو سکے۔ انہوں نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات کے حل کی یقین دھائی بھی کرائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے