بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے پیش نظر ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا
کوئٹہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے پیش نظر ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں جانے سے روک دیا گیا، تفصیلات کے مطابق محکمہ ماہی گیری بلوچستان کی جانب سے ماہی گیروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ 23جنوری سے 25جنوری تک سمند ر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر ماہی گیر ہفتہ سے پیر تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کے جانی و مالی نقصان سے بچا جس سکے