بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا

کراچی:بے نظیر بھٹو شہید اور آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔ بختاور نے مہندی، نکاح اور ولیمے کی تقاریب کے لئے ڈریس ڈیزائن کرا لئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی شادی کی تیاریاں جاری ہیں۔ شادی کے سلسلے میں تقاریب کا آغاز 24 جنوری سے ہوگا۔ بلاول ہاؤس میں 24 جنوری کو محفل میلاد منعقد ہوگا۔
مہندی کی تقریب 27 جنوری کو ہوگی۔ بختاورکا محمود چودھری سے نکاح 29 جنوری جبکہ ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔ کورونا کے باعث شادی کی تقاریب میں محدود تعداد میں مہمانوں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے