بیٹی کی بازیابی : ماں روتی رہی مگر سنگدل بیٹی شوہر نبیل کےساتھ چلی گئی
لاہور ہائیکورٹ میں بیٹی کی بازیابی کے لئےدائر درخواست پر سماعت کی، عدالت نے بختاور بی بی کے بیان پر شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی د۔احاطہ عدالت میں ماں روتی رہی مگر سنگدل بیٹی کا دل موم نہ ہوسکا۔
لاہور ہائیکورٹ نے بیٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، عدالت نے بختاور بی بی کے بیان پر شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت دےدی، لاہور ہائیکورٹ نے بختاور بی بی کی ماں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، عدالت میں پیشی کے موقع پر بختاور بی بی نے بیان دیا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا,نبیل سے پسند کی شادی کی اسی کےساتھ جانا چاہتی ہوں۔