کوئٹہ میں خاتون نے شوہر اور دو بیٹیوں کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا

کوئٹہ :کوئٹہ میں خاتون نے شوہر اور دو بیٹیوں کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا جبکہ خود خودکشی کی کوشش میں شدید زخمی ہوگئی، پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کینٹ میں سمیرا نامی خاتون نے اپنے شوہر عرفان سلیم مسیح اور دو بیٹیوں شقیقہ اور شمائلہ کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا اور خودکشی کرلی تاہم اسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے خاتون کا لکھا گیا خط بھی ملا ہے جس میں اس نے شوہر کی جانب سے طلاق دینے کی بات کرنے پر جبکہ بیٹیوں کو در در کی ٹھوکریں کھانے سے بچانے کے لئے انہیں قتل اور خود بھی خودکشی کرنے کا اعتراف کیا ہے پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد واقعہ کی مزید تفتیش شروع کردی ہے مزید کاروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے