کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز اور معیار کو یقینی بنایا جائیگا،بشریٰ رند

کوئٹہ (این این آئی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ کی ماسٹر پلاننگ کو حتمی شکل دیکر شہر کی تعمیر وترقی کو منظم خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ شہر میں نئی تعمیر ہونے والی سڑکوں پر شجر کاری کے دوران کوئٹہ پائن کے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ گرین تھیم پارکس کے قیام اور نکاسی آب کے نظام کے منصوبے کوبھی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ شہر ہے اس کے روایتی حسن کی بحالی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھانے کے ساتھ ساتھ تمام بڑی سڑکوں کی کشادگی کے دوران سٹریٹ لائٹس، خوبصورت مونومنٹس کی تنصیب کو یقینی بنایا جارہا ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک موثر میکنزم مرتب کرتے ہوئے کچرے کو ڈی کمپوز کرنے کے طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے تمام سٹک ہولڈرز اور ماہرین کی مشاورت سے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور کوئٹہ شہر کی صفائی سے متعلق مسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے روڈ ڈیپارٹمنٹ کو کوئٹہ شہر میں عالمو چوک ایئرپورٹ روڈ، کسٹم گاہی خان چوک سریاب روڈ،حالی اور زرغون روڈ پر فلائی اوورز اور انڈر پاس کی تعمیر کے لئے فوری طور پر فزیبلیٹی سٹڈی اور پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پر کام کی رفتار کو تیز کرتے ہوئے اس کے معیار کو یقینی بنایا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے