وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشکل کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے