صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری : ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کا سورج ڈوب گیا

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے کیپٹل ہل پہنچ گئے ہیں۔ وہ امریکہ کے 46 ویں صدر ہوں گے۔

نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن سے امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس حلف لیں گے۔
نو منتخب صدر جوبائیڈن کے ہمراہ نائب صدارت کے منصب کے لیے کملا ہیرس حلف اٹھائیں گی۔ امریکی تاریخ میں وہ پہلی نائب صدر ہوں گی۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے روانگی کے وقت ایک روایت نبھائی

نو منتخب صدر کے حلف اٹھاتے ہی ری پبلکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کا سورج ڈوب جائے گا۔ انہوں نے امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس چھوڑ دی ہے اور فلوریڈا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

امریکی تاریخ میں شاید یہ پہلا موقع ہو گا کہ جب ایوان اقتدار سے رخصت ہونے والا صدر نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہو گا اور نہ ہی اسے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں خوش آمدید کہے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے روانہ
کملاہیرس پہلی افریقی امریکی اورایشائی نژاد نائب صدر بھی ہیں۔ اس موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے