زمبابوے کے وزیر خارجہ مویو کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے

ہرارے: زمبابوے کے وزیر خارجہ انتقال کر گئے ہیں۔ وزیر خارجہ مویو (Sibusiso Moyo) کا انتقال عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث ہوا ہے۔

مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق زمبابوے کے صدارتی ترجمان جیورج چارمیا کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مویو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد زیر علاج تھے۔

صدارتی ترجمان کے مطابق دوران علاج ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ وینٹی لیٹر پہ منتقلی کے باوجود سنبھل نہ سکے اور انتقال کرگئے ۔

مویو سابق فوجی جنرل تھے۔ انہوں نے 2017 میں حکومت کو ختم کر کے ملک میں مارشل لا نافذ کردیا تھا۔

زمبابوے کے صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ انتقال کرجانے والے وزیرخارجہ کی آخری رسومات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے