گدر کلغلی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے حسن خا ن جاں بحق ملزمان فرار

سوراب گدر کلغلی کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ملزمان فرار۔
جمعرات سہہ پہر 3 بجے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حسن خان نامی نوجوان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، مقتول نوجوان مقتول معروف قبائلی و دینی شخصیت قاری رحمت اللہ محمد حسنی کے فرزند تھے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز انتظامیہ موقع پر پہنچ کر نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سوراب منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی، خاندانی ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ قبائلی رنجش کا شاخسانہ ہے تاہم مزید تحقیقات لیویز انتظامیہ سوراب کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے