پی ڈی ایم کی تحریک اند رونی اختلا فات کی بدولت بستر مرگ پرہے،بشریٰ رند
کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشریٰ رندنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اند رونی اختلا فات کی بدولت بستر مرگ پرہے اور اپنی آخری سانس لے رہی ہے عوام نے پی ڈایم کے بیاینے کو یکسر مسترد کردیا ہے عوام حکومتی کارکر دگی سے مطمئن ہیں،اور بالخصو ص حکومت بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال خان کی قیادت میں عوام کی فلاح وبہبود کیلئے روز اول سے کوشاں ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ حکومتی اقدامات کے اثرات نمو دار ہونا شر وع ہونگے ہیں یہ حکومتی کارکردگی پی ڈی ایم کیلئے بو کھلا ہٹ کا سبب ہے پی ڈی ایم محض چند لوگوں کے مفاد کیلئے قائم ہوئی ہے عوام ان کے چہروں سے وقف ہے۔اب مزید عوام کو دھو کے میں نہیں رکھا جاسکتا ہے۔عجب منطق ہے کہ جن لوگوں کو عوام نے ووٹ کی قوت سے ٹھکرادیا وہ عوام کے نما ئندہ ہونے کے دعو ئے دار ہیں اداروں کو کسی بھی طرح سیا ست میں ملوث کرنا ٹھیک عمل نہیں بلکہ بین الا قو امی طور پر ملک کیلئے نقصان کا سبب ہوگامگر پی ڈی ا یم ہر حد کو عبور کرتی جارہی ہے،اور ان کی نہیں عوام کے سامنے آشکار ہوچکی ہیں،اور عوام آج شعور کی ان منزلوں تک پہنچ چکی ہے کہ اپنا نفع اور نقصان جانتی ہے کھو کھلے نعر وں سے عوام کو بے وقوف بنانا اب کسی کیلئے ممکن نہیں ہوگا۔