چوروں کے ٹولے نے ایک بار پھر بلوچستان کا رخ کرلیا،سینیٹر منظور کاکڑ

کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور احمدکاکڑ نے کہا ہے کہ چوروں کے ٹولے نے ایک بار پھر بلوچستان کا رخ کرلیا ہے پی ڈی ایم عوام کو جھوٹے نعروں سے ورغلا نہیں سکتے با شعور عوام نے 11جماعتی پی ڈی ایم کو مسترد کردیا ہے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور انشاء اللہ صوبہ جلد دوسرے صوبوں کے برابر ہوگی ماضی میں بر سر ا قتدار رہنے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینے والے سیاسی جماعتیں آج موجودہ حکومت پر تنقید کررہی ہیں اپنے ایک بیان میں سینیٹر منظور ا حمد کاکڑ نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان کا رخ کیا ہے اور اپنے جھوٹے نعروں اور وعدوں کے ذریعے عوام کو ورغلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے