جامعہ کے ساتھ مختلف تربیتی و تعلیمی پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں،ڈاکٹر شفیق الرحمان
کوئٹہ:جامعہ بلوچستان اورسینٹر فارانٹرپرینیوریل ڈویلپمنٹ انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن(آئی بی اے) کراچی کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشفیق الرحمان اور انسٹیٹوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی کے پروگرام ڈائریکٹر نے باہمی رضا مندی کے تحت دستخط کئے۔ اس موقع پر جامعہ کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر سعود تاج، رجسٹرار ولی الرحمان، ٹریژرار جیند خان جمالدینی،جامعہ کے ایف ٹی ڈی سی کے چیئرپرسن حامد علی بلوچ، جامعہ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر بینش ملک، آئی بی اے کے پروجیکٹ کوارڈینیٹر محمد طلحہ اوردیگر بھی موجود تھے۔ مفاہمتی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے ایک دوسرے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقی تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ یادداشت میں دونوں ادارے باہمی سمجھوتے کے تحت ایک دوسرے کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بزنس انٹرپرینیورشپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کریں گے۔۔ اور اس حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن جامعہ بلوچستان کے تعاون سے مختلف ٹریننگ پروگرامز ترتیب دیئے جائیں گے۔ تاکہ طلباء و طالبات کوانٹرپرینیورشپ کے حوالے سے آگائی مہیا کی جاسکیں۔ اور جامعہ بلوچستان انٹرپرینیورشپ کو بہتر بنانے کے لئے اپنے رولز اینڈ ریگولیشن کو لایاء عمل میں لائے گی۔ اور جامعہ بلوچستان اساتذہ اور اسٹاف ممبر کو ٹریننگ اور ورکشاپ کے مواقع مہیا کرے گی۔ اس حوالے سے جامعہ بلوچستان نوجوان نسل اور طلباء و طالبات کوٹریننگ مہیا کرے گی۔ طلباء و طالبات سمیت کاروباری حضرات، گھریلو خواتین کو بھی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ انٹرپرینیورشپ سے استفادہ حاصل کریں۔اور مشترکہ طور پر دونوں ادارے مختلف تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دینے سمیت ماہرین کے تبادلوں اور شعور و آگائی کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نے کہا کہ باہمی سمجھوتوں کا مقصدمشترکہ طور پر مستقبل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے اور ایک دوسرے کے تعاون و اشتراک عمل کواداروں کی ترقی و بہتری سمیت انسانی وسائل کے فلاؤ بہبود کے لئے اقدامات کرنا مقصود ہے۔ اور یقناََ موجودہ باہمی سمجھوتے کے ثمرات اداروں سمیت عام لوگوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ جس سے روزگار کے حصول، کاروبار کے طریقہ کار اور ہنر مند انسانی وسائل کے پیداوار میں اضافہ یقینی امر ہے۔ اور طلباء و طالبات سمیت گھریلو خواتین میں ہنر و تربیت اور کاروباری حضرات کے لئے تربیتی سرگرمیوں اور شعور و آگائی کو پروان چڑھانا اہمیت کا حامل ہے۔ اور طلباء و طالبات تربیتی سرگرمیوں سے اپنے مستقبل کا بہتر طور پر فیصلہ کرسکیں گے۔کیونکہ یہ ضروری ہے کہ تعلیم و تربیت کے ساتھ زہن سازی اور پوشیدہ روایتوں کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ تاکہ فارغ التحصیل طلبہ اپنے عملی زندگی میں کامیاب فیصلے کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ جامعہ بلوچستان نے مختلف اداروں کے ساتھ تعلقات استوار کئے ہوئے ہیں۔ جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے حصول اور تعلیم و معلوماتی زرائع کا تبادلہ مقصود ہے۔ اس موقع پر آئی بی اے کے وفد نے جامعہ کے ساتھ مشترکہ تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کو اہم کرار دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے ساتھ مختلف تربیتی و تعلیمی پروگرام ترتیب دیئے جارہے ہیں۔ جس کا مقصد کاروباری زرائع اور پیشے کے متعلق شعور و آگائی کوفروغ دینااور ٹیلنٹ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروکار لانا ہے۔اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہتر مستقبل کی جانب راغب کرنے کے لئے تربیتی، و شعور و آگائی کو پروان چڑھانا ضروری امر ہے۔ تاکہ وہ اپنے مستقبل کا بہتر طور پر فیصلہ کرسکیں اور بہتر مستقبل کے راہوں کا تعین کرسکیں۔ آخر میں دونوں جانب سے یادداشت کی کاپیوں کا تبادلہ کیا گیا۔