اپوزیشن اپنی تحریک کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے، فواد چوہدری
راولپنڈی: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اپنی تحریک کا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیں بجلی کے مسائل کا 15سال سے سامناہے، بجلی کے معاملے پر گزشتہ حکومتوں سے غلطیاں ہوئیں، انہیں بھی واٹس ایپ پر پیغام ملا ہے،
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام اپوزیشن کرنا ہوتا ہے لیکن ان کی تحریک کا اخلاقی جواز نہیں ہے ، یہ ابو بچاؤ مہم ہے جو ناکام ہوچُکی ہے، پاکستان کے لوگوں نے ان کا کہیں بھی تعاون نہیں کیا، کسی بھی تحریک کا اگر اخلاقی جواز نہ ہو تو وہ کھڑا نہیں ہوسکتی، اس وجہ سے ان کے جلسے تمام شہروں میں بُری طرح ناکام ہوا۔