امریکا میں 67 سال میں پہلی بار کسی خاتون کو سزائے موت دے دی گئی
نیویارک: امریکا میں 67 سال میں پہلی بار کسی خاتون کو قتل کے الزام میں سزائے موت دے دی گئی۔لیزا منٹگمری کو قتل کے جرم میں زہر کا انجکشن دیا گیا، مجرمہ نے دوہزار چار میں حاملہ خاتون کا گلا دبا کر اسکے بچے کو اغوا کیا تھا، پولیس نے اگلے روز نو مولود کو بازیاب کروالیا تھا، 52 سالہ مجرمہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون کا دماغی توازن درست نہیں تھا، بچپن میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔