یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے عوام ان کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کررہے ہیں مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کی شرکت بے مثال رہی یہ دھاندلی زدہ حکومت ہے عوام ان کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کررہے ہیں حکومت کواستعفا دینا پڑے گا۔یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پہنچنے کے موقع پر ائیر پورٹ پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اب تک پورے ملک میں ریلیاں اور جلسے تاریخی ہوئے جلسوں میں عوام کی شرکت بے مثال رہی،عوام نے پی ڈی ایم پر اعتماد کیا ہے، عوام ایک پیج پر ہے اس پہ سب متفق ہیں کہ یہ ایک چوری شدہ مینڈیٹ ہے اس کو ہم تسلیم نہیں کرتے حکومت کواستعفا دینا پڑے گا،انہوں نے کہا کہ کل لورالائی میں پی ڈی ایم کا ایک بڑا اجتماع ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ جلد سے جلد اس نالائق حکومت سے قوم کی جان چھوٹ جائے،ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ آپ خود کو پاپا جوننر پیزہ کھائیں اور ہمیں چائے پانی پہ ٹرخائیں مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک میں دعوے کئے جارہے ہیں کہ ملک سے دہشت گردی ختم کردی ہے دہشت گردوں کو شکست دے دی تو مچ جیسا واقعہ ہوجاتا ہے کے پی کے میں ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے لوگ شہید ہورہے ہیں اگر دہشت گردی ختم کرنے کا دعوی غلط ہے تو انہیں اعتراف کرنا چاہیے انہوں نے قوم کو دھوکا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے