پی ڈی ایم کے زیر اہتمام بدھ کو بلوچستان کے شہرلورالائی میں جلسہ عام منعقد ہوگا

کوئٹہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ)پی ڈی ایم) کے زیر اہتمام بدھ کو بلوچستان کے شہرلورالائی میں جلسہ عام منعقد ہوگا، جلسے سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمن منگل کو کوئٹہ پہنچنے کے بعد لورالائی روانہ ہوگئے ہیں۔
اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک بروز بدھ لورالائی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اورلورالائی میونسپل گراؤنڈ میں جلسہ عام منعقد ہوگا جس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین جلسے سے خطاب کریں گے۔ پی ڈی ایم و جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا فضل الرحمن جلسے میں شرکت کے سلسلے میں منگل کو کوئٹہ پہنچے اور بعد ازاں لورالائی روانہ ہوگئے۔ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں شہر کو پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے جھنڈوں، بینروں اور پوسٹرز لگا کر سجادیا گیا ہے دوسری جانب جلسے کی کامیابی کے لئے کارنر میٹنگز کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے