سلیکٹڈ حکمران جمعیت علما اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتی،مولانا واسع

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام کا صوبائی اجلاس مولانا عبدالواسع کی زیر صدارت پارٹی دفتر میں ہوا اجلاس میں متعدد امور پر تفصیلی غورغوص کیاگیا اور 13جنوری کے جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیاگیا اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ 13جنوری کو لورالائی جلسے کو کامیاب بنانے کے لئے تمام کارکن بھرپور شرکت کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالواسع نے کہاکہ جمعیت علما اسلام ملک میں ایک حقیقی سیاسی و مذہبی قوت بن کر ابھری ہے سلیکٹڈ حکمران جمعیت علما اسلام کا مقابلہ نہیں کرسکتی کیونکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں کی طرف دھکیل کیاگیا آئے روز مہنگائیغربت اور افلاس کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں انتخابات سے قبل سلیکٹڈ حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پور انہیں کیاگیا اور مہنگائی کی شرح میں کئی گناہ اضافہ کیاگیا جب چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے تو آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور جب گیس کی قیمتوں میں کمی کی جاتی ہے تو بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیاگیا ہے جس کی وجہ سے تمام تر ملک کے فیصلے حکمرانوں کی بجائے آئی ایم ایف کررہی ہے اور وہ اپنے من پسند کے تحت گیس بجلی کی قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ کرتے ہیں اس لئے پی ڈی ایم سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف میدان عمل میں نکلی ہے اور 13جنوری کو لورالائی میں جلسہ حکمرانوں کے خلاف آخری کیل ثابت ہو گی کیونکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کا دور اب جانے والی ہے اس لئے پی ڈی ایم نے 31جنوری تک سلیکٹڈ حکمرانوں کو موقع دیا ہے کہ وہ 31جنوری سے قبل مستعفی ہو جائیں اگر ایسا نہ کیاگیا تو دمادمست قلندر ہوگا انہوں نے کارکنوں اور ذمہ داروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور شرکت کرے اجلا س میں جمعیت علما اسلام کے صوبائی ضلعی تحصیلوں اور یونٹ کے ذمہ داروں اور کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا لیکن جمعیت علما اسلام گزشتہ ڈھائی سال سے متحرک ہے اور تمام پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں ذمہ دار اور کارکن تمام تر مشکل حالات کے باوجود اپنے جماعتی اور سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے میدان عمل میں مسلسل مصروف عمل اور جدوجہد کررہی ہے جمعیت علما اسلام ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے اور اپنی نظریاتی اور سیاسی مقاصد کے لئے پورے ایکسوی اور پوری استقلال کے ساتھ ملک کے طول و عرض میں ریلیوں اور ملین مارچ کے انعقاد میں مصروف عمل رہے اور ملک پر مسلط ناجائز سلیکٹڈ حکمرانوں کے خلاف جدجہد کررہی ہے اجلاس میں امیر جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے دورہ بلوچستان کو ترتیب دیاگیا اجلاس میں صوبائی امیر نے نصیرآباد ڈویژن کے تمام اضلاع کے ذمہ داروں اور کارکنوں کا شاندار ریلی اور جلسے پر خراج تحسین پیش کیااجلاس میں صوبائی جنرل سیکرٹری آغا محمود شاہ کی ساسرکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کاکڑ کے بھتیجے اور مولوی عبدالرحمن کے عزیز اور دیگر وفات پانے والے افراد کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے