بجلی کے ملک گیر بریک ڈاﺅن عمرایوب اور فیصل واوڈا کے استعفوں کا مطالبہ

لاہور:مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سمیرا کومل کی جانب سےبجلی کے بریک ڈاﺅن کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) نے وزیرتوانائی عمرایوب اور وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی ہے۔

قرار داد کے متن میں درج ہے کہ تحقیقاتی کمیشن میں وزیر بجلی و پانی سمیت تمام متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے، تحقیقاتی کمیشن فرائض میں غفلت بھرتے والے افراد کا تعین کرے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحقیقاتی کمیشن ایک ہفتے میں اپنے رپورٹ پبلک کرے، تحقیقات مکمل ہونے تک وفاقی وزیر عمر ایوب اور فیصل واوڈا فوری مستعفی ہوں۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بجلی کے ملک گیر بریک ڈاﺅن کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے