گدو میں دھند کے باعث تحقیقات میں دشواری کا سامنا ہے :عمر ایوب

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ گدو پاور پلانٹ میں ابھی تک فالٹ نظر نہیں آیا۔ گدو میں دھند کے باعث تحقیقات میں دشواری کا سامنا ہے، دھند میں کمی ہونے پر پتا چلایا جا سکے گا کہ خرابی کس وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی بہتری کیلئے حکومت نے49 ارب روپےخرچ کیے، بجلی کی فراہمی کے نظام کو وقت کیساتھ مزید بہتر بنائیں گے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور فیصل آباد ریجن میں بجلی بحال ہو گئی۔ جھنگ، میانوالی اور ملتان میں بھی سپلائی بہتر ہو رہی ہے۔ بریک ڈاؤن کی وجوہات جاننے کیلئے انکوائری جاری ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کےنظام میں جدت نہ آنےسےبجلی کی فراہمی میں مشکلات پیش آتی ہیں،بجلی کی ترسیل کےنظام کواپ گریڈنہ کرنے سے مسائل پیداہوئے۔موجودہ حکومت بجلی کےترسیل کےنظام کواپ گریڈکرنےکیلئےاقدامات کررہی ہے،گزشتہ رات بجلی کےبریک ڈاؤن سے ملک بھرمیں بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا،ماضی کی حکومتوں نے بجلی کی پیداواربڑھانےپرتوجہ نہیں دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے