کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی8 ریکارڈ، کراچی بھی سردی کی لپیٹ میں
کوئٹہ :بلوچستان کے شمالی علاقوں میں کڑاکے کی سردی برقرار ہے جس کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا اور قلات میں درجہ حرارت منفی11ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔کراچی میں ایک بار پھر سائبیرین ہوائیں چل پڑیں، موسم سرد ہوگیا
محکمہ موسمیات کے مطابق دالبندین میں منفی7،پنجگور، ژوب اور نوکنڈی میں منفی4، خضدار اور سبی میں 2،لسبیلہ 3،گوادر 10 اور تربت میں 11ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں آج مسلسل دوسرے روز کم از کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں میں شہر کا موسم مزیدخشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔