کوئٹہ، کان کنوں کےایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

کوئٹہ :سانحۂ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کی روح کےایصال ثواب کےلئے امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ میں فاتحہ اور قرآن خوانی جاری ہے۔سانحۂ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کےلئے امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاؤن میں فاتحہ جاری ہے، سانحۂ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کےلواحقین اور دیگر ہزارہ عمائدین فاتحہ خوانی مین شریک ہیں۔

اس موقع پر ہزارہ برادری اہل علاقہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر رقیہ ہاشمی، سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری میجر ریٹائرڈ نادر علی اور دیگربھی فاتحہ کےلئے پہنچ گئے ہیں۔

امام بارگاہ ولی عصر میں جاں بحق کان کنوں کی روح کےایصال ثواب کےلئے قرآن خوانی کاسلسلہ بھی جاری ہے، امام بارگاہ کےاحاطےمیں سانحۂ مچھ میں جاں بحق کان کنوں کے پورٹریٹ بھی رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو سانحۂ مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 10کان کن جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق کان کنوں کی تدفین گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن قبرستان میں کردی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے