پی ایس ایل 2021 کی ڈرافٹنگ، کرس گیل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2021 کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوگیا جس کے تحت سابق چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے مشہور بلے باز کرس گیل کو حاصل کر لیا۔
لاہور میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے اور پی ایس ایل کی ٹیموں کی انتظامیہ کھلاڑیوں کے حصول کے لیے پوری تیاری کے ساتھ موجود ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے حسن علی کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے حاصل کیا جبکہ وہ اس سے قبل پشاور زلمی کا حصہ رہے ہیں۔ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹگری میں کرس لین اور لاہور قلندرز نے راشد خان کا انتخاب کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹی ٹوئنٹی کے ماہر بلے باز ویسٹ انڈیز کے اسٹار کرس گیل اور گولڈ کیٹگری میں عثمان شینواری کو حاصل کرلیا۔