وزیراعظم لوگوں کو بغاوت پر مجبور کررہے ہیں، سینیٹر عثمان کاکڑ

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز نے وزیراعظم عمران خان کو نشانے پر رکھ لیا۔اجلاس سے خطاب میں سینیٹر عثمان کاکڑ اور عطا الرحمٰن نے کھل کر تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم صاحب، آپ لوگوں کو بغاوت پر مجبور کر رہے ہیں۔

سینیٹر عثمان کاکڑ نے اپنے خطاب میں عمران خان پر برس پڑے اور کہا کہ وزیراعظم ملک میں آئین و قانون کی نہیں ڈنڈے کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلط کردہ حکومت اور وزیر اعظم عمران خان آئین ، جمہوریت اور عدالتوں کی بات کرتے ہیں، لیکن اپوزیشن اُن کے لیے ناقابل برداشت ہے۔

عثمان کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں کو بغاوت پر مجبور کر رہے ہیں، یہاں بندوق اٹھانا منع نہیں، جمہوری احتجاج کرنا منع ہے، ملک میں سویلین اتھارٹی نہیں۔

مولانا عطا الرحمٰن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اجازت ملے گی تو وہ مچھ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جن کے کندھوں پر بیٹھ کر وزیراعظم کے طور پر آئے ہیں، ان کے حکم کے منتظر ہیں۔عطا الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ اس ملک کو بچانا ہے تو پھر ان کٹھ پتلیوں سے جان چھڑانا ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے