میتوں کا سہارا لیکر احتجاج مناسب نہیں،ایچ ڈی پی

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین عبدالخالق ہزارہ منعقد ہوا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل احمد علی کوہزاد، رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل و دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ احتجاج و مظاہرہ ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے کسی کے احتجاج کے خلاف نہیں، میتوں کا سہارا لیکر احتجاج مناسب نہیں قومی حقوق و بقا کے لئے جدوجہد پارٹی منشور کا حصہ ہے، اسمبلی فلور اور حکومتی فورمز پر حقوق کے دفاع کی جدوجہد کررہے ہیں ہزارہ قوم انتشار پھیلانے والوں پر نظر رکھیں، ہمیں قوم، شہر اور صوبہ کے حوالے سے ناعاقبت اندیشی کی بجائے دور اندیشی کا مظاہرہ کرنا ہوگا سانحہ مچھ کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی کو موثر بنانے، کول مائنز سمیت شہر شہر کیلئے نئے سیکورٹی پلان مرتب کرنے کے لئے پارلیمانی ارکان موثر کردار ادا کریں گے لواحقین کے مطالبات برحق ہیں دنیا بھر کے انسان دوست طبقہ لواحقین شہدا کے غم میں شریک ہے لواحقین سے دست بستہ دوبارہ درخواست ہے کہ میتوں کی تدفین کریں شہدا کے لواحقین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی جاری صورتحال کے حوالے سے جلسہ عام کے ذریعے جلد قوم سے رجوع کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے