مچھ واقعہ میں 11 نہیں 10 مزدور قتل ہوئے،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ مچھ میں پیش آئے واقعہ میں 11 نہیں 10 مزدوروں کو قتل کیا گیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ گزارش کی جاتی ہے کہ سانحہ مچھ میں 10 مزدوروں کو شہید کیا گیا،کچھ میڈیا چینلز و سوشل میڈیا 11 شہدا کی میتیں رپورٹ کر رہے ہیں جو درست نہیں۔واضح رہے کہ 3 جنوری کو بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے کان کنوں کو قتل کردیا تھا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر بولان مراد کاسی نے بتایا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے 11 کان کنوں کو قتل کیا اور4 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے