ڈپٹی کمشنر کچھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کوئٹہ:سانحہ مچھ کے بعد ڈپٹی کمشنر کچھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، حکومت بلوچستان نے سانحہ مچھ کے بعد ڈپٹی کمشنر کچھی مراد کاسی کو انکے عہدے سے ہٹاکر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی ہے واضح رہے کہ ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں گشتری کے مقام پر 3جنوری کو ہزارہ برداری سے تعلق رکھنے والے 10کان کنوں کو نامعلوم مسلح افراد نے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا تھا