وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ جانے کا اصولی فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ہزارہ برادری سے اظہار تعزیت کرنے کیلئے کوئٹہ جانےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق دورے کا اعلان سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے قبل از وقت نہیں کیا جائےگا۔ دورے کا دن اور وقت خفیہ رکھا جائے گا۔ وزیراعظم کے دورہ کے شیڈول کے حوالے سے مشاورت جاری۔

خیال رہے کہ متاثرین نے وزیراعظم کے آنے تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ شہدا کے لواحقین کے ساتھ مذاکرات کے پانچ دور ہوچکے ہیں جس میں حکومت کو کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے آنے تک اپنا دھرنا ختم نہیں کریں گے۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے بھی درخواست کی تھی کہ میتوں کو دفنا دیں میں ہزارہ برادری سے ملنے ضرور آؤں گا۔

وزریراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ہزارہ برادری سے اپیل کی ہے کہ ہ جاں بحق افراد کی تدفین کریں۔جام کمال نے ہزارہ برادری سے معاملات بیٹھ کر حل کر نے کی اپیل کی ہے۔ وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہا کہ تدفین کو وزیراعظم کے دورے سے نہ مشروط کیا جائے۔

مریم نواز نے بھی کوئٹہ جانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا والد کی ہدایت پر آج وہ کوئٹہ میں اپنے بہن بھائیوں کے پاس جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں۔ پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔ آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں اور شہدا کو سپرد خاک کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے