سانحہ مچھ،مریم نواز اور بلاول بھٹواظہار یکجہتی کیلئے کل دھرنے میں شرکت کرینگے
اسلام آباد(گرین گوادر ویب نیوز ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب نائب صدرمریم نواز شریف اظہار یکجہتی کیلئے دھرنے میں شرکت کرینگے تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میں انشاء اللہ کل یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مچھ واقعے کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ میں اپنے والد محمد نواز شریف کی ہدایت پر انشاء اللہ کل یہ التجا لے کر اپنی بہنوں اور بھائیوں کے پاس جا رہی ہوں کہ وہ اپنے پیاروں کی میتیں اللہ کے حوالے کردیں اور مجھے یقین ہے وہ اپنی بیٹی کی درخواست رد نہیں کریں گے۔
اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ چار دنوں اور راتوں سے اس شدید سردی میں میں ہزارہ برادری اپنے پیاروں کی میتوں کے ساتھ اسلام آباد کی بے حسی کو آواز دے رہی ہے جبکہ یہ اسلامی اخوت اور انسانی ہمدردی کے حوالے سے ہم سب کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔