جام کی جام حکومت بلوچستان عوام کیلئے درد سر بن چکا ہیں،حافظ حمد اللہ

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما پی ڈی ایم کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے مچھ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوام لاشیں اٹھائے سڑکوں پر موجود ہے جبکہ حکمران شیشے کے محل میں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ناترس ارباب اقتدار مظلوم عوام کی زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے ان پر نمک پاشی کررہی ہیں ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علمااسلام کے رہنماں پرمشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ جام کی جام حکومت بلوچستان عوام کیلئے درد سر بن چکا ہیں انکی بے اختیار و ناکام حکومت میں صوبے کے عوام امن وامان اور روزگار کیلئے ترس رہے ہیں صوبے کے حالات سے بیخبر گونگے بہرے عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں انہوں نے کہاکہ سانحہ مچھ جیسے واقعات کا رونما ہونا صوبائی حکومت کی ناکامی اور انتظامیہ کی نااہلی کاعکاس ہیں بلوچستان کے بدقسمت عوام آئے روز لاشیں اٹھا اٹھاکر تھک چکے ہیں مزید لاشیں اٹھانے کی سکت نہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مچھ واقعہ کی فوری طور تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے