بے حس پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں میتیں سپرد خاک کردیں، مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مچھ واقعے پر کہا ہے کہ دکھی ماؤں، بہنوں کے لیے اپنے پیاروں کا قتل معمولی سانحہ نہیں، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہےاپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کے والد نواز شریف بھی واقعے پر بہت دکھی ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں، وہ آپ کو یا عوام کوجوابدہ نہیں، اپنے پیاروں کی میتیں سپرد خاک کردیں‘