ملک دشمن عناصر کو ہمارا ایک ہونا پسند نہیں،جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی جام کمال نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے تمام شہریوں کو تحفظ فراہم کرے، ملک دشمن عناصر کو ہمارا ایک ہونا پسند نہیں، وہ بلوچستان میں انتشار اور بے امنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پہلے دن سے کوشش کر رہے ہیں،
کہا ہے کہ ملک دشمنوں کو ہمارا ایک ہونا پسند نہیں، سانحہ مچھ پر بہت افسردہ ہیں، دھرنا مظاہرین سے مذاکرات کریں گے۔
کوئٹہ میں بلوچستان میں بھائی چارے کےماحول کیلئےڈھائی سال محنت کی، ماضی کی نسبت بلوچستان میں امن قائم رہا۔ بطور وزیراعلی ہزارہ برادری سے اپیل ہے کہ معاملات کو بات چیت سے حل کریں اور جاں بحق افراد کی تدفین کریں۔
۔وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے بات ہوئی ہے،وہ یہاں آئیں گے۔ پاکستان کے خارجی دشمن اس قسم کی حرکتیں کرتےہیں، ہم جب حکومت میں نہیں تھے تو سنتے تھے بیرونی ہاتھ ہیں،کلبھوشن جیسےلوگ یہیں سے پکڑے گئے تھے۔ کچھ دن پہلے بلوچستان میں فوج کے جوانوں کو بھی شہید کیا گیا۔۔