حکومت کا پی ڈی ایم کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ
سلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کرنے کی اجازت دی جائے۔
وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ پی ڈی ایم احتجاج کے دوران کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے پی ڈی ایم کو احتجاج کی اجازت دی جائے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔