مولانا فضل الرحمن کے چار قریبی ساتھیوں کے خلاف نیب ریفرنس دائر
پشاور: نیب خیبرپختونخوا نے مولانا فضل الرحمن کے چار قریبی ساتھیوں کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔
قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے انکوائیریاں مکمل ہونے کے بعد نیب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا۔ چاروں ملزمان محمد ارسلان، محمد فاروق، قیصر عباس اور موسی خان مبینہ طور پر مولانا فضل الرحمن کے قریبی ساتھی ہیں۔
نیب خیبر پختونخوا میں مولانا فضل الرحمان کے مبینہ چار قریبی ساتھیوں کے خلاف انکوائیریاں جاری تھیں جن پر آمدن سے زیادہ اثاثہ جات رکھنے، بھرتیوں میں اقربا پروری کا مظاہرہ کرتے ہوئے من پسند افراد اور اپنے رشتہ داروں کو ترجیح دینے اور انھیں بھرتی کرنے سمیت مختلف منصوبوں میں خرد برد کے الزامات ہیں۔
نیب ریفرنس کے مطابق موسی خان نے مختلف منصوبوں میں خرد برد کی جبکہ غیر قانونی طریقے سے اپنے بیٹے اور بھتیجے جو کہ اسکا داماد بھی ہے، کو بھرتی کیا