11کان کنوں کے قتل کا مقدمہ 35گھنٹے بعد درج کرلیا گیا

مچھ :بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کا مقدمہ 35 گھنٹے بعد سی ٹی ڈی تھانہ نصیرآباد میں ایس ایچ او مچھ تھانے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ کان فیلڈ پر 11 کانکنوں کے لرزہ خیز قتل کا سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ایس ایچ او پولیس تھانہ مچھ پیر بخش بگٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیا۔

مقدمہ میں قتل، انسداد دہشت گردی سمیت دیگر دفعات درج کی گئی ہیں۔یہ مقدمہ واردات کے 35 گھنٹے بعد در ج کیا گیا، کیونکہ پولیس اور لیویز کے درمیان حدود کا تعین نہیں ہوسکا تھا۔مقدمہ کے اندراج کے باوجود ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے