شہید بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنی اور اپنی خاندان کی قربانی دی،حاجی علی مددجتک

کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرحاجی علی مددجتک،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی،نائب صدر شیخ بلال مندوخیل نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انکی 91ویں سالگرہ پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید بھٹو نے جمہوریت کے لیے اپنی اور اپنی خاندان کی قربانی دی۔
انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین دے کر ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کا عالمی دنیا میں وقار بلند کیاشہید اسلامی دنیا کو متحد کرنے والے عالم اسلام کے عظیم رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایاشہید بھٹو نے پاکستان کے اداروں کو مضبوط کیا اور اقلیتوں کو انکے حقوق دئیے۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے عوامی لیڈر تھے شہید بھٹو نے طاقت کا سرچشمہ عوام کو بنایااورعوام کو ووٹ کی طاقت دی۔انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے کسانوں اور مزدوروں کو ان کے حقوق دیئے شہید بھٹو کو عوام کے دلوں سے کبھی نہیں نکالا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ یپلزپارٹی آج تک بھٹو مخالف قوتوں کا مقابلہ کیا اور کر رہی ہے پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی نقش قدم پر چلتے ہوئے کبھی بھی اصولوں کی سودے بازی نہیں کریں گی۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو انکی 91ویں سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عہد کرتے ہیں کہ انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے