سابق ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان منیر احمد موسیانی کو معطل کردیا گیا
کوئٹہ :سابق ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان منیر احمد موسیانی کو معطل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق پیر کو چیف سیکرٹری بلوچستان نے گریڈ 18کے آفیسر سابق ڈائریکٹر جنرل فشریز بلوچستان منیر احمد موسیانی کو نیب کیس میں 7دسمبر کو گرفتار ہونے کے بعد معطل کردیا ہے انکی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا