وزیر داخلہ شیخ رشید کوئٹہ کا دورہ کریں گے
کوئٹہ :وزیر داخلہ شیخ رشید آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ صوبائی حکام سے ہزارہ برادی سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کےقتل کی تحقیقات سےمتعلق بریفنگ لیں گے۔
وزارت داخلہ نے مچھ میں ہونیوالی ہلاکتوں کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیرداخلہ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے سے کوئٹہ جائیں گے۔
بلوچستان کے علاقے مچھ میں 11 کان کنوں کے قتل کا مقدمہ 35 گھنٹے بعد سی ٹی ڈی تھانہ نصیرآباد میں ایس ایچ او مچھ تھانے کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ کان فیلڈ پر 11 کانکنوں کے لرزہ خیز قتل کا سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں ایس ایچ او پولیس تھانہ مچھ پیر بخش بگٹی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کےخلاف درج کیا گیا۔