مچھ کے اندوہناک واقعہ کے بعد کسی ایک حکومتی رکن نے بھی رابطہ نہیں کیا،آغا محمد رضا
کوئٹہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و سابق رکن صوبائی اسمبلی آغامحمدرضانے کہا ہے کہ پاکستان کے22کروڑ عوام کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے، قاتلوں کی سرپرستی کرنیوالوں کا خاتمہ ضروری ہے،مچھ واقعہ کیبعد حکومت بلوچستان کورنٹائن میں چلی گئی ہے، یہ بات انہوں نے پیر کو مغربی بائی پاس پر علامہ ہاشم موسوی اور مچھ واقعہ میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، آغامحمد رضا نے کہا کہ سانحہ مچھ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں پاکستان کے22کروڑ عوام کو دہشت گردوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیاگیا ہے، قاتلوں کی سرپرستی کرنیوالوں کا خاتمہ ضروری ہے،مچھ واقعہ کے بعد حکومت بلوچستان کورنٹائن میں چلی گئی ہے،حکومت بلوچستان فوری طور پر مستعفی ہوجائے، مچھ کے اندوہناک واقعہ کے بعد کسی ایک حکومتی رکن نے بھی رابطہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ، سیکورٹی اداروں کی موجودگی کے باوجود اس طرح کے واقعات ان کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،گزشتہ 22سالوں سے ہمارے ساتھ اس طرح کے واقعات ہورہے ہیں،ہماری خواتین کو بھی لائن میں کھڑا کرکے قتل کیاگیا،ہم نے اس ملک کی ہمیشہ خدمت کی ہے، مچھ میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ سکیورٹی حکام کیخلاف انکوائری ہونی چاہئے