مظاہرین کا مچھ واقعے میں جاں بحق کان کنوں کی تدفین سے انکار

کوئٹہ:مچھ واقعہ کےخلاف ہزارہ برادری کے افراد کا واقعہ میں جاں بحق کانکنوں کی میتوں کے ساتھ کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر دھرنا جاری ہے، دھرنے کے شرکاء نے مچھ واقعے میں جاں بحق کان کنوں کی تدفین سے انکار کردیا ہے۔

بلوچستا ن کے ضلع بولان کے مچھ میں 11 کانکنوں کے بہیمانہ قتل کے خلاف کوئٹہ میں سوگ کی کیفیت ہے، واقعہ کے خلاف کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ہزارہ برادری کا احتجاج جاری ہے۔

جاں بحق کانکنوں کی میتیں بھی مغربی بائی پاس پر پہنچادی گئیں، واقعہ کا مقدمہ پولیس اور لیویز کی حدود کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود درج نہ ہوسکا۔

احتجاجی دھرنے میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں مرد خواتین بچے بھی شامل ہیں شدید سردی میں مغربی بائی پاس پر بیٹھے ہیں۔ احتجاج کے باعث مغربی بائی پاس پر ٹریفک معطل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے